كاروبار
پاکستان: چین کے تعاون سے کرونا وائرس کے چیلنجز کے خلاف مدد ملے گی
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اسی مقصد سے صدر عارف علوی کے حالیہ دورۀ چین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون کے دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔
عائشہ فاروقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کورونا وائرس کے اثرات کو وسائل کے موثر استعمال سے زائل کیا جائے گا اور منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔
aXA6IDE4LjIxOS4xODkuMjQ3IA== ejasoft island