سیاست
پاکستان: معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ جب غیر ضروری حراست میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے بھی بوجھ بڑھتا ہے کیونکہ بہت سے کیس ایسے آئے ہیں جن کے ملزمان کو جیل تک نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔ جیلیں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہیں، خدانخواستہ کسی جیل میں کورونا پھیل گیا تو اس کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کو ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ایسے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے جن کی سزا سات سال سے کم ہے۔