فلمی اداکاروں کی طرف سے بچوں کے استحصال کے خلاف چھیڑی گئی مہم
بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کے لیے گزشتہ دنوں اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کرنا تھا۔

جنگ روزنامہ کے مطابق اس موقع پر انجلین ملک کی زیر ہدایت اسی موضوع پر اردو اور انگریزی میں بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی نشر کی گئی ہے۔
تقریب میں موجود مشہور شخصیات کے ویڈیو شاٹ آئوٹس بھی نشر کیے گئے، جنہوں نے اس مقصد کے خلاف بات کرتے ہوئے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تجویزیں بھی پیش کی ہیں۔
اس مسئلے کے خلاف آواز اٹھانے اور مذکورہ مہم پر اظہار یکجہتی کے لیے متعدد مشہور شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں میں اداکارہ ثمینہ احمد، بشریٰ انصاری، زیبا بختیار، علی خان، فراز خان اور مہناز رحمٰن شامل تھیں، جنہوں نے اس بات کی بھرپور حمایت کی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو روکنا سب کی ذمے داری ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjEzMC4xMzAg ejasoft island