چیف جسٹس: پی آئی اے کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کردیں
سپریم کورٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ارشد محمود کو کام سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ہے۔سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ارشد محمود کو عہدے پر بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کام
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ پی آئی اے کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کردیں۔
بول نيوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ارشد محمود کو کام سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ارشد محمود کو عہدے پر بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ سے مقدمہ کی تفصیلات طلب کی ہے اور پی آئی اے کے سی ای او کا مقدمہ نجکاری کیس کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔