پاکستان: سکندر سلطان نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر
چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
ہم نيوز كے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری نے متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ سے ممبر نثار درانی جبکہ بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی ممبر ہوں گے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق وزیر اعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سکندر سلطان راجا کا نام وزیر اعظم کی طرف سے بھجوائے گئے تین ناموں میں شامل تھا۔
سکندر سلطان راجا 22 ویں گریڈ کے افسر کے طور پر وفاقی سیکریٹری کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ وہ اس سے پہلے ریلوے اور پٹرولیم کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں اور اسکے علاوہ ان کے پاس چیف سیکریٹری کشمیر اور گلگت بلتستان کا عہدہ بھی رہا ہے۔
aXA6IDMuMTUuMTg3LjE1IA== ejasoft island