نریندر مودی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے پی شرما براٹ نگر ICP کا آج کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے پی شرما اولی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ، براٹ نگر کے مقام پر مربوط جانچ چوکی ICP کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم آج صبح گیارہ بجے اِس پروجیکٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔

انڈيا اونلاين نيوز کے مطابق تجارت میں سہولت پیدا کرنے اور لوگوں کے نقل وحمل کے لئے ہندوستان کی مدد سے اِسے تعمیر کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایک ہزار 850 کلو میٹر طویل سرحد ہے جو عوام کے آزادانہ نقل وحمل کی ایک مثالی اور طویل روایت کی حامل ہے۔ براٹ نگر مربوط چیک پوسٹ،امیگریشن اور درآمدات و برآمدات کی اشیاء کی نقل و حمل کیلئے تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور یہاں تقریاً 500 ٹرک یومیہ گزر سکتے ہیں۔
ہندوستان روایتی طور پر نیپال کا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے، اور براٹ نگر اور جوگبنی دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم بین الاقوام تجارتی پوائنٹ ہے۔ براٹ نگر ICP لوگوں کی آمدورفت کے علاوہ نیپال میں کاروبار میں مزید آسانی بھی پیدا کرے گا۔
aXA6IDE4LjExNy4xMDcuOTAg ejasoft island