چینی سفیر: پاکستان اور چین کے دشمن "سی پیک" کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے
چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یاؤجنگ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک اور پاک چین عوام کی ترقی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یاؤجنگ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک اور پاک چین عوام کی ترقی ہے۔
یاؤجنگ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے 70 سالہ دور میں کئی چیلنجز دیکھے ہیں اور70 سال سے مضبوط ترین اور بہترین دوست ہیں۔ چین معیاری معاشی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہو رہا ہے اور سی پیک منصوبہ بھی چین کی جدت بھری ترقی کا مظہر ہے۔
چینی سفیر نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی میڈیا کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں۔
aXA6IDMuMTcuMTYyLjI1MCA= ejasoft island