پاکستان: روپیہ کے مقابلہ ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی
روپیہ نے ایک ہی دن میں ڈالر کو بری طرح روند دیا ہے اور امریکی کرنسی کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے اور اب ایک ڈالر کی قیمت 154 روپیہ 90 پیسہ ہو گئی ہے۔

اردو پوائنٹ کے مطابق بدھ کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ہے۔ کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسہ کی کمی ہوئی ہے اور اب ایک ڈالر کی قیمت 154 روپیہ 90 پیسہ ہو گئی ہے۔