ثقافت
کونگو: امانی فیسٹیول میں میوزک کی مچی دھوم
افریقی ملک کونگو کے مشرق میں واقع گوما کے مقام پرگذشتہ ہفتے امانی فیسٹیول میں 36000 افراد ڈر اور خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمع ہوئے اور افریقی میوزک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
افریقی ملک کونگو کے مشرق میں واقع گوما کے مقام پرگذشتہ ہفتے امانی فیسٹیول میں 36000 افراد ڈر اور خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمع ہوئے اور افریقی میوزک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
بی بی سی کے مطابق سالانہ میلہ جسے "سواہیلی" یعنی امن میلہ کا نام دیا گیا ہے؛ ایک ایسا منفرد موقع ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ اکھٹے ہوتے ہیں۔
گوما خطے کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں حالیہ چند ماہ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شرپسندوں کے خاتمے کے لئے فوج نے دیگر اتحادی فوجوں کے ساتھ مل کر جو کارروائیاں کی ہیں اس میں سینکڑوں عام لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔
aXA6IDMuMTI4LjIwNi42OCA= ejasoft island