ہندوستان: امیت شاہ ٹرمپ کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لینے احمد آباد پہنچ گئے
پیر كے روز گجرات کا شہر احمد آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس دوران ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ روڈ شو کریں گے اور یہاں موتیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' ایونٹ میں مشترکہ طور پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

امر اجالا کے مطابق امریکی صدر کے شہر کے دورے کے پیش نظر عہدیدار اور سیکیورٹی ایجنسیاں تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ منصوبے کے مطابق امریکی صدر کا احمد آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا، جہاں سے مودی اور ٹرمپ 22 کلومیٹر تک روڈ شو کریں گے۔
وزیر داخلہ امیت شاہ احمد آباد پہنچ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ پیر کو اپنی اہلیہ میلانیا ، بیٹی ایوانکا اور داماد جیریڈ کشنر کے ساتھ دو روزہ دورے پر پہنچنے والے ہیں.
aXA6IDE4LjExOS4xMTEuOSA= ejasoft island