ایک ایسا سیارہ جس کا ایک سال صرف 18 دن پر محیط ہے
کائنات کے دور دراز کونے پر ایک سیارہ دریافت ہوا ہے جو سورج کے گرد صرف 18 دن میں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔
کائنات کے دور دراز کونے پر ایک سیارہ دریافت ہوا ہے جو سورج کے گرد صرف 18 دن میں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک کسی ستارے کے گرد کسی سیارے کی سب سے مختصر دورانیہ کی گردش کا انکشاف ہوا ہے اور اس کا نام این جی ٹی ایس 10 بی رکھا گیا ہے۔ یہ ہمارے نظامِ شمسی کے سیارے مشتری، جوپیٹر سے ملتا جلتا ہے اور قدرے گرم بھی ہے۔
اس کی تفصیلات نوٹسس آف دی رائل ایسٹرونامیکل سوسائٹی میں شائع ہوئی ہیں اور اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ایسے سیارے اپنی گردش کے دوران دھیرے دھیرے سورج کی جانب مائل ہوتے رہتے ہیں اور آخر کار اس کے اندر جا گرتے ہیں۔
ماہرِ فلکیات ڈینیئل بیلس نے کہا ہے کہ اگلے دس سال میں مدار سے ہٹ کر یہ مرغولہ نما گردش شروع کرے گا یعنی اپنے سورج کی جانب بڑھے گا اور ہر چکر میں اس کے قریب سے قریب تر ہوتا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اگلے دس سال تک اسے نظر میں رکھیں گے۔ اس طرح ہمیں سیارے کی ساخت اور اس مظہر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
aXA6IDE4LjExNi42Ny4yMTIg ejasoft island