عالمی ادارہ سوئز: پاکستانی روپیہ کی قیمت میں چار فیصد اضافے کا امکان ہے
پاکستانی روپیہ کی قیمت میں چار فیصد اضافے کا امکان ہے اور کریڈٹ سوئز کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی کودیکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔
پاکستانی روپیہ کی قیمت میں چار فیصد اضافے کا امکان ہے اور کریڈٹ سوئز کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی کودیکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔
کریڈٹ سوئز کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے مگر اس کے باوجود شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں سامنے آیا ہے کیونکہ سٹیٹ بینک کو مہنگائی میں کمی کا انتظار ہے اور جیسے ہی حالات میں کچھ بہتری آئی گی شرح سود میں کمی کردی جائے گی۔
کریڈٹ سوئز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپیہ کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب روپیہ کی قیمت مستحکم ہے مسقبل قریب میں اس کی روپیہ کی قیمت مزید 2 سے 4 فیصد بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قلیل مدت میں سٹاک مارکیٹ محدود دائرے میں ٹریڈ کرے گی جبکہ طویل مدت میں مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
aXA6IDUyLjE0LjI0MC4yMjQg ejasoft island