پاکستان: میشا شفیع اور علی ظفر کیس کی سماعت روکنے پر عدالت نے جاری کیا حکم نامہ
پاکستانی عدالت نے میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ ن ے12 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا ہے۔
پاکستانی عدالت نے میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ ن ے12 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر کے دعوے ایک ہی نوعیت کے ہیں اور علی ظفر کا دعویٰ پہلے ہی زیر سماعت ہے۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور اس دوران اسی نوعیت کے دعوے پر سماعت نہیں ہو سکتی ہے؛ اسی لئے میشا شفیع کی جانب سے دائر دعوے پر سماعت روکی جاتی ہے۔ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت مکمل ہونے تک میشا شفیع کے دعوے پر سماعت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے درخواست میں یہ موقف اپنایا تھا کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات کی وجہ سے ان کی ساکھ اور شخصیت متاثر ہوئی ہے کیونکہ علی ظفر نے میڈیا میں کہا تھا کہ میشا شفیع نے ان پر پیسوں کے لالچ میں جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔
میشا شفیع نے درخواست میں یہ موقف اپنایا ہے کہ علی ظفر کے بیانات کی وجہ سے انہیں ذہنی طور پر پریشانی ہوئی ہے اور اس لئے گلوکار کو 2 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
aXA6IDMuMTIuMzQuMTc4IA== ejasoft island