پاکستان: وادی شوگران اور ناران کے ہیلی سکی میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی شوگران اور ناران میں 16 سے 22 فروری تک ہیلی سکی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی شوگران اور ناران میں 16 سے 22 فروری تک ہیلی سکی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے مشترکہ تعاون سے اس ایونٹ کا انعقاد ہوا ہے اور اس کا مقصد ملکی سیاحت کا فروغ اور وطن کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں دنیا بھر سے 60 سے زائد غیر ملکی سکئیرز نے حصہ لیا ہے اور ان غیرملکی مہمانوں کی بہت بڑی تعداد بھی سکئینگ سے محظوظ ہونے کے لئے وادی پہنچی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، سپین، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور اٹلی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC42Ni4xOTYg ejasoft island