کورونا وائرس: امریکی اداکار ایلن گارفیلڈ 80 سال کی عمر میں چل بسے

امریکی فلم اور ٹیلی ویژن اداکار ایلن گارفیلڈ کورونا وائرس کے باعث 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
امریکی فلم اور ٹیلی ویژن اداکار ایلن گارفیلڈ کورونا وائرس کے باعث 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ایلن گارفیلڈ کی ساتھی اداکارہ رونی بلیکلی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایلن کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔
ذرائع کےمطابق اداکارہ نے اپنے فیس بک پر بھی لکھا ہے کہ ایلن کورونا وائرس کے باعث چل بسے ہیں، دعا ہے کہ ان کے خاندان والوں کو صبر واطمینان حاصل ہوجائے اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ ایلن گارفیلڈ 1968 کی فلم "اورجی گرلز69" کے ساتھ سینما کا حصہ بنے، وہ زیادہ تر فلموں میں منفی کردار نبھاتے نظر آتے تھے۔
وہ آخری مرتبہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم "چیف زابو" میں جلوہ گر ہوئے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ 1986 میں مکمل ہو چکی تھی۔
2004 میں اداکار فالج کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد سے ان کی طبیعت زیادہ اچھی نہیں رہتی تھی۔
خیال رہے کہ امریکہ میں ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ 800 سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔