برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی ہوئی تصدیق
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ ڈچز آف کارن وال کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ ڈچز آف کارن وال کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ہم نيوز کے مطابق کلیرنس ہاوس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 71 سالہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ کلیرنس ہاوس کے مطابق شہزادہ چارلس کو وائرس کہاں سے لگا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تخت کے وارث شہزادہ چارلس کو اتوار کے روز ہلکی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں اور پیر کے روز ان کا معائنہ کرایا گیا تھا جس کے نتائج منگل کی رات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں اپنی اہلیہ ڈچز آف کارن وال کے ساتھ الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔
کلیرنس ہاوس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ چارلس کے اندر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن وہ خود کو صحت مند محسوس کر رہے ہیں اور پچھلے کئی دنوں سے گھر سے ہی کام کر رہے ہیں۔
کلیرنس ہاوس سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کارن وال اسکاٹ لینڈ میں موجود رہائش گاہ میں آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں۔
aXA6IDMuMTMxLjEzLjE5NCA=
ejasoft island