ڈبلیو ایچ او: کورونا وائرس كى وبا کا اگلا عالمی مرکز امریکہ ہوسکتا ہے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا اگلا عالمی مرکز امریکہ بن سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا اگلا عالمی مرکز امریکہ بن سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرِس نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
امریکہ کے وبا کا نیا عالمی مرکز بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ میں کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس لیے اس کا وبا کا عالمی مرکز بننے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے چند ریاستی اور مقامی حکام نے وفاقی حکومت کے اقدامات میں باہمی روابط میں کمی کا گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قوانین نے انہیں اشیا کی سپلائی کی مسابقت میں لاکھڑا کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس مشکل کا اعتراف کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چہروں کے ماسک اور وینٹی لیٹرز کی عالمی مارکیٹ اس وقت بہت جنونی ہے، ہم ریاستوں سے ساز و سامان کی فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں، لیکن یہ آسان نہیں ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xODMuMTcyIA== ejasoft island