پورے ہندوستان میں 21 روز کےلئے لاک ڈاؤن کا اعلان
ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 21 روز کےلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 21 روز کےلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چند روز میں قوم سے دوسرا خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ 22 مارچ کو ہم نے جنتا کرفیو عائد کیا تھا جسے کامیاب کرنے میں ہر شہری نے کردار ادا کیا، کورونا وائرس پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے یہاں تک کہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس وبا میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ اس کی چین کو توڑا جائے، کچھ لوگوں میں سماجی فاصلے سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے، یہ میرے ساتھ ساتھ ہر ایک کے لیے ہے جبکہ چند لوگوں کی غیر ذمہ داری کا خمیازہ ان کے اہلخانہ اور پوری قوم کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر غیر ذمہ دارانہ رویہ جاری رہا تو ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور یہ قیمت کیا ہوگی اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا ہے۔