پاکستان: آج رات 12 بجے سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے آج رات 12 بجے سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے آج رات 12 بجے سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین آپریشن معطل کر دیا ہے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرین آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل رہے گا۔
ایڈوانس بکنگ والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فل ریفنڈ حاصل کرنے کے لیے ریلوے سے رابطہ کریں۔
ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے سے پہلے تمام ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہوں گی، جب کہ ٹرین آپریشن معطلی کا اطلاق صرف مسافر ٹرینوں پر ہوگا، فریٹ ٹرینوں پر نہیں۔
ادھر ٹرین آپریشن معطلی کے اعلان کے ساتھ ہی کینٹ اسٹیشن کراچی پر مسافروں کا رش ہو گیا ہے، اندرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر موجود ہے، ہزاروں مسافر بغیر کسی حفاظتی انتظام کے پلیٹ فارم میں داخل ہو گئے ہیں۔