عمران خان کی متعلقہ حکام کو ضروری اشیاء اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے متعلقہ حکام کو موجودہ صورتحال میں عوام کے لئے ضروری اشیاء اور ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور فراہمی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے متعلقہ حکام کو موجودہ صورتحال میں عوام کے لئے ضروری اشیاء اور ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور فراہمی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملک بھر میں معیشت پر کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔
وزیر اعظم نے انتظامی سطح پر تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ کوئی صورتحال کافائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوزی اور اور منافع خوری نہ کر سکے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت معاشرے کے محروم طبقوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی۔اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال اور اس وباء سے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIxNi4zMi4xMTYg ejasoft island