سیاست
پاکستانی وزیر خارجہ کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے کورونا سے متعلق بات چیت
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، جس میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، جس میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
جی این این نيوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی آفت سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے دونوں کے مابین تفصیل کے ساتھ تبادلۂ خیال ہوا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے سبب فرانس میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTQyLjExNSA= ejasoft island