کورونا وائرس: کل سے "پی ایس ایل" کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے
جمعہ سے لیگ کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں لیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے حوالے سے فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے لیگ کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم میچز کروا رہے ہیں لیکن مزید خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
کمشنر نے اجلاس کے دوران ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سے ٹیلی فون پر گفتگو کرکے انہیں وزیر اعلیٰ کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS4yMi4xNjkg ejasoft island