کرونا وائرس: پاکستان نے تیار کیا اپنا ہینڈ سینیٹائزر
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارہ نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارہ نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کے زیرانتظام پاکستان کونسل آف سائنٹیفک ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) نے کامیاب تجربہ کرکے اپنا ہینڈ سینیٹائزر تیار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی ایس آئی آر نے سینیٹائزر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے مطابق تیار کیا ہے جو جلد ہی 100 اور 250 ملی لیٹر کی پیکنگ میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیا جانے والا سینیٹائزر پاکستان کونسل سائنٹیفک ریسرچ کے ضلعی دفاترپر دستیاب ہوگا اور تمام صوبوں کے محکمۂ صحت کو فارمولے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹائزر کم قیمت میں عوام کے لئے دستیاب ہوگا اور اس عمل کو ہر صورت میں یقینی بھی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارہ "پی سی ایس آئی آر" نے ڈبلیو ایچ او کے معیار کے عین مطابق سینیٹائزر تیار کیا ہے جو جلد ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔
aXA6IDMuMTM5LjI0MC4xNDIg ejasoft island