پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5038 ہوگئی
جيو نيوز کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5 ہزار 38 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ہونے والی 86 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 28 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ خیبرپختونخواہ میں 31 اور پنجاب میں 21 اموات ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ آج اتوار کے روز اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 38 ہو گئی ہے۔