پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی کی 11 یو سیز کو مکمل سیل کرنے کا حکم
عالمی وبا کورونا کے پیش نظر پاکستان کے شہر کراچی کی 11 یو سیز کو مکمل سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
عالمی وبا کورونا کے پیش نظر پاکستان کے شہر کراچی کی 11 یو سیز کو مکمل سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی انتظامیہ نے شہر کی 11 یونین کونسلز (یو سیز) کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیس کے باعث مکمل طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیس سامنے آنے کے بعد مندرجہ ذیل یو سیز کو مکمل طور پر سیل کیا جارہا ہے:
• یو سی 6 گیلانی ریلویز
• یو سی 7 ڈالمیا
• یو سی 8 جمالی کالونی
• یو سی 9 گلشن ٹو
• یو سی 10 پہلوان گوٹھ
• یو سی 12 گلزار ہجری
• یو سی 13 صفورا
• یو سی 14 فیصل کینٹ
• یو سی 2 منظور کالونی
• یو سی 9 جیکب لائن
• یو سی 10 جمشید کوارٹرز
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان یو سیز اور ان کے اندر آنے والے علاقوں کو سندھ حکومت کے وبائی امراض کے لئے 2014 کے قانون کے تحت عوام کے وسیع تر مفاد اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیل کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کراچی پولیس اور رینجرز کو عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ان علاقوں کا محاصرہ کرکے نقل وحمل روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQyLjk2LjE0NiA= ejasoft island