پاکستان: شعبہ توانائی کے لئے 3 کھرب روپیہ کا بیل آوٹ پیکج منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے خصوصی اجلاس میں شعبہ توانائی کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 3 کھرب روپیہ کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے خصوصی اجلاس میں شعبہ توانائی کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 3 کھرب روپیہ کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ ان کے فوری واجبات کو حل کیا جا سکے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو غیر ملکی زرِ مبادلہ کے نقصان کا معاوضہ دیا جا سکے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بیل آؤٹ پیکج کے تحت 200 ارب روپیہ اسلامی سکوک بانڈ سے حاصل کیے جائیں گے جو گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے رکھے گئے تھے اور اب فوری نقدی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ای سی سی نے با ضابطہ طور پر جون 2020 تک بجلی کے صارفین کے بلوں میں ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کو مؤخر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔