پاکستان: اندرون وبیرون فلائٹ آپریشن کی بندش میں 21 اپریل تک مزید توسیع
پاکستانی حکومت نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن پر پابندی میں مزید 21 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
پاکستانی حکومت نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن پر پابندی میں مزید 21 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق اندرون و بیرون ممالک پروازوں کی آمد ورفت پر پابندی کے فیصلے میں 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تاہم اس فیصلے کا اطلاق بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والے خصوصی فلائٹ آپریشن پر نہیں ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں جنرل ایوی ایشن پر عائد پابندی میں بھی 21 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرکے ذاتی جہازوں کے مالکان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق چارٹرڈ پروازوں پر عائد پابندی کے حوالے سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 25 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔
aXA6IDMuMTM5LjgxLjIxMCA= ejasoft island