پاکستان: سائبر کرمنلز نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکالا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ سائبر کرمنلز نے سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے لہذا شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ سائبر کرمنلز نے سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے لہذا شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔
کورونا علاج اور احساس کیش پروگرام کے تناظر میں سائبر کرمنلز سرگرم ہو گئے ہیں اور نت نئے طریقوں سے لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم بٹور رہے ہیں۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے مطابق سائبر کرمنلز شہریوں سے رابطہ کر کے ایس ایم ایس کوڈ مانگتے ہیں جو درحقیقت واٹس اپ ویری فکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔
سائب رکرائم سرکل کا کہنا ہے کہ کرمنلز متاثرہ شخص کو نٹیکٹس سے رابطہ کر کے ایزی پیسہ مانگتے ہیں۔
سائبر کرائم سرکل کے مطابق چند دنوں میں اس طرح کے کیس میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، گروہ کے زیادہ تر ٹارگٹ افراد مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے ایف آئی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنا کسی قسم کا کوڈ کسی کو نہ دیں، شہری بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے کسی نامعلوم شخص کو کوڈ نہ بتائیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjU0LjIwMCA= ejasoft island