کورونا وائرس: پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی ایک لاکھ سے زیادہ
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ نیوز 18 کے مطابق نئے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کل ایک لاکھ 90 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، تقریبا 16 لاکھ 38 ہزار 216 ک
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ نیوز 18 کے مطابق نئے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کل ایک لاکھ 90 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، تقریبا 16 لاکھ 38 ہزار 216 کیسیز سامنے آئے ہیں اور تقریبا تین لاکھ 69 ہزار 17 لوگوں کے ٹھیک ہونے کی خبر بھی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں سب سے زیادہ 18849 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 570 نئی اموات ہوئی ہیں۔ یہاں کے سرکاری اعداد و شمار میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 98273 درج کی گئی ہے حالانکہ غیر سرکاری اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ بتائے جارہے ہیں۔
دوسرے نمبر پر امریکہ میں اب تک 16672 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قریب 1904 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے کم از کم 92 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 10،095 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4700 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 68 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
aXA6IDMuMTI4Ljc4LjQxIA== ejasoft island