عمران خان نے انسدادِ ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی کی سمری منظوری کر لی
وزیر اعظم عمران خان نے انسدادِ ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی کی سمری کو منظوری دے دی ہے اور اب حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے انسدادِ ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی کی سمری کو منظوری دے دی ہے اور اب حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر پہلے پابندی لگائی گئی پھر اجازت دے دی گئی اب پھر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزرات تجارت نے 3 اپریل کو انسدادِ ملیریا کی دوا کی برآمد پر پابندی لگائی پھر 3 دن بعد نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اس نوٹیفکیشن پر وزرات صحت کی سفارش بھی درج کی گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق یہ سب وزارتِ صحت اور وزارتِ تجارت کے درمیان رابطے کے فقدان کے باعث ہوا ہے اور ان دونوں وزارتوں کے قلم دان وزیرا عظم کے پاس ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ وزارت تجارت نے قومی رابطہ کمیٹی کی ہدایت اور وزرات صحت کی طرف سے کوئی سمری موصول نہ ہونے پر انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر پابندی لگا دی تاکہ ملک میں دوا کی کمی کا مسئلہ نہ پیدا ہو سکے اور وزارت تجارت نے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
مگر اس دوران وزارت صحت کو خیال آیا کہ سمری تو اسے بھجوانی چاہیے، بس پھر کیا وزارت تجارت سے کہہ دیا کہ آپ پابندی ہٹا دیں کیونکہ باضابطہ طور پر وزارت صحت خود پابندی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائے گی۔
وزارت تجارت نے وزارت صحت کے کہنے پر انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر پابندی ہٹا دی۔
ذرائع کے مطابق اب وزیر اعظم نے منسٹر انچارج نیشنل ہیلتھ سروسز کے حیثیت سے انسداد ملیریا دوا کی برآمد کرنے کے سلسلہ میں وزارت صحت کی سمری پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور حتمی منظوری اب وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMDYuMjMyIA== ejasoft island