سوسائٹی
پاکستان: پنجاب میں ملیریا کی دوا سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو آزمائش کے طور پر ملیریا کی دوا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو آزمائش کے طور پر ملیریا کی دوا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اگر کوئی فزیشن دوا دے رہا ہے تو وہ کچھ کہہ نہیں سکتیں، تاہم حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو آزمائش کے طور پر ملیریا کی دوا دینی شروع کی جائے گی کیونکہ دوا کے استعمال کے بعد ہی نتائج اخذ کئے جا سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے پاس دوا موجود ہے اور مزید 50 ہزار گولیاں بھی خرید لی ہیں۔