سوسائٹی
پاکستان: کراچی کے ملیر ٹنکی مارکیٹ میں آتشزدگی
آج صبح کراچی کے ملیر ٹنکی کی مارکیٹ میں آتش زدگی کے باعث کروڑوں روپے کا مال جل گیا ہے، متاثرہ تاجروں نے حکومت سے ازالے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
آج صبح کراچی کے ملیر ٹنکی کی مارکیٹ میں آتش زدگی کے باعث کروڑوں روپے کا مال جل گیا ہے، متاثرہ تاجروں نے حکومت سے ازالے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ لگنے کے بعد ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا تھا، ایم ڈی نے کہا ہے کہ لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس سے بھی متعدد ٹینکروں کے ذریعے سینکڑوں گیلن پانی آتش زدگی کے مقام پر پہنچایا گیا ہے۔
متاثرہ تاجروں نے کہا ہے کہ 14 دکانوں میں کروڑوں کا مال جل گیا ہے، لہذا حکومت اس نقصان کا ازالہ کرے اور چیف جسٹس بھی اس صورت حال کا نوٹس لیں۔
aXA6IDEzLjU4LjYuMjAyIA==
ejasoft island