ہندوستان: کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6412 ہوئی
ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6412 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 199 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک اس وائرس سے 6412 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 5709 مریضوں کا اس وقت علاج چل رہا ہے۔ 504 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ایک مریض علاج کے دوران ہی ہجرت کر گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں اب تک 199 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر تیزی سے بڑھ جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ وائرس 180 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک 94،000 سے زیادہ جانیں لے چکا ہے۔ دنیا بھر میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ ہندوستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6412 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 678 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 33 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اب تک ملک میں 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں حالانکہ 504 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ ملک کی تمام ریاستوں سے اس کے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس سے بچاؤ4 کے چلتے ہی ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ 14 اپریل کو یہ لاک ڈاؤن ختم ہورہا ہے۔ کئی ریاستی حکومتیں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے لئے مرکزی حکومت کو تجویز پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjEwOS4zMCA= ejasoft island