کورونا: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم
فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔
فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتے کی جانب سے یہ وارننگ غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والے احتجاج کے بعد جاری کی گئی ہے۔
ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں صدر نے خبردار کیا اگر کسی شہری نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گولی مارنے کا حکم دیں گے۔
صدر نے کہا کہ اسے تمام لوگ وارننگ کے طور پر لیں، اس وقت حکومتی قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔
فلپائنی صدر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں کہ کوئی بھی اس وقت پریشانی پیدا کرے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہو تو اسے گولی ماردیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو مت دھمکائیں اور چیلنج نہ کریں کیونکہ اس سے آپ نقصان اٹھائیں گے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن فورسز کے منع کرنے کے باوجود لوگوں نے گھروں میں رہنے سے انکار کیا اور شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
فلپائنی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے 2300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 96 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب احتجاج کی قیادت کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غذا کی قلت ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNi4yMzkuNDYg ejasoft island