کھیل
کرکٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچ کا شیڈول تبدیل
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لئے کراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لئے مزید کچھ روز کا وقت دیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کے بجائے یکم اپریل کو شیڈول کردیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلا دیش سے کراچی پہنچے گی۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور بنگلا دیش ساتویں نمبر پرہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 12 پوائنٹس کا فرق ہے۔