کرکٹ: قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
قلندرز نے پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
قلندرز نے پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ کی جانب سے دیا جانے والا 99 رنز کا ہدف باآسانی 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ سمیت پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں 32 رنز پر گرنے کے بعد محمد حفیظ اور بین ڈنک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا تھا۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلی اور بین ڈنک 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد نواز نے حاصل کی ہیں۔