کرکٹ: ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے میچ ملتوی
ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان شیڈول میچوں کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان شیڈول میچوں کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس نے ایک اور اسپورٹس ایونٹ کو متاثر کیا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے مابین ہونے والے میچوں کو ملتوی کر دیا ہے۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 21 اور 22 مارچ کو ڈھاکہ میں شیڈول ورلڈ اور ایشیا الیون کے میچ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں میچوں کا ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ میچ مؤخر کردئے جائیں اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئی تاریخیں طے کی جائیں گی۔
واضح رہے کی ورلڈ اور ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ زیادہ تر تعداد بنگلادیشی اور ہندوستانی کرکٹر کی ہے۔
aXA6IDMuMTM3LjE4NS4xODAg ejasoft island