آرٹ
طاقتور اینٹی بائیوٹک کی دریافت
تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک نئی طرز کی طاقتور اینٹی بائیوٹک دریافت کی ہے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک نئی طرز کی طاقتور اینٹی بائیوٹک دریافت کی ہے۔
بی بی سی کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت دواؤں سے مدافعت کے بڑھتے مسئلے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس دوا کو بنانے کے لئے ایک طاقتور ایلگورتھم استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے 10 کروڑ کیمیائی مرکبات کا چند ہی دنوں میں جائزہ لیا گیا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس نئے اینٹی بائیوٹک سے 35 اقسام کے موذی بیکٹیریا کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔
گذشتہ چند سالوں میں اینٹی بائیوٹک رزسٹینٹ انفیکشنز (ایسے انفیکشنز جن میں دوائیں سودمند ثابت نہیں ہوتیں) میں اضافہ ہوا ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjgxLjIxNCA= ejasoft island