ڈونلڈ ٹرمپ كى طرف سے پاکستان کے لئے ملٹری ٹریننگ پروگرام کی بحالی کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ مشترکہ ترجیحات پر عسکری سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور امریکہ کی قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے امريكى صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لئے آئی ایم ای ٹی بحال کرنے کی توثیق کردی ہے۔
تاہم انہوں نے مزيد کہا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی فوجی امداد کی معطلی برقرار رہے گی۔
خيال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے معتبر ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام میں پاکستان کی شرکت کی بحالی کی منظوری دی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی پروگرام میں شرکت کی منظوری ایک سال سے زائد عرصے تک معطلی کے بعد دی گئی ہے۔