پاکستان: حکومتی افسران کو سوشل میڈیاکے استعمال میں توجہ دینے کی ضرورت
پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا کی جگہ لے رہا ہے اور حکومتی افسران کو تبدیل ہوتے منظر نامے کو قبول کرنا چاہیے۔
پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا کی جگہ لے رہا ہے اور حکومتی افسران کو تبدیل ہوتے منظر نامے کو قبول کرنا چاہیے۔
ڈان اخبار کے مطابق انفارمیشن سروسز اکیڈمی (آئی ایس اے) میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا تھا کہ الیکٹرونک میڈیا نے ایک دہائی قبل اپنا عروج دیکھا لیکن اب تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا اسکرینز پر چھا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ دن کے 24 گھنٹے، ہفتوں کے ساتوں دن خبروں کی آمد کی صورتحال میں انفارمیشن افسران کا کردار انتہائی اہم ہوگیا ہے تاکہ عوام کے لیے اہم پالیسیوں اور سرگرمیوں کی معلومات کی ترویج کی جاسکے۔