ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عراق پرپابندیاں لگانے کی دھمکی
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔
عالمى میڈیا کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی افواج کے انخلا اور سیکیورٹی معاہدہ کو ختم کرنے کے سلسلہ میں پاس ہونے والے قرارداد کی منظوری دی ہے لیکن عراقی حکومت نے تاحال اس کی منظوری نہیں دی ہے۔
اكسپرس نيوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو نکلنے پرمجبور کیا گیا تو وہ عراق پرسخت پابندیاں لگائیں گے اور انہوں نے مزيد کہا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو اسے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر عراقی قیادت اور حکومت فیصلہ کرے گی تو اس وقت ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں تاہم ہمیں یقین ہے کہ عراقی عوام انسداد دہشت گردی مہم کے خلاف امریکہ کا ساتھ دیگی۔