آرٹ
مصر: معروف ڈرامہ نگار لینن رملی دنیا سے چل بسے
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق معروف مصری ڈرامہ نگار لینن رملی آج جمعہ کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق معروف مصری ڈرامہ نگار لینن رملی آج جمعہ کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے بڑے فنکاروں کے مجسم کاموں کو پیش کرکے تقریبا پانچ دہائیوں تک لاکھوں چہروں کو مسرور کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لینن رملی کی اہلیہ مشہور صحافی فاطمہ معدول نے بتایا ہے کہ کچھ دنوں سے رملی کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور صحت خراب ہونے کے باعث ان کو اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
لینن فتحی عبد اللہ رملی اگست 1945 میں مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے ہائیر انسٹی ٹیوٹ آف تھیٹریکل آرٹس ( Higher Institute of Theatrical Arts ) سے گریجویشن کیا تھا۔