دہلی میں انتخابی اطلاعات جاری
نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے ساتھ نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔امیدوار اس مہینے کی 21 تاریخ تک اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کرسکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 22 جنوری کو ہوگی۔ نام واپس لیے جانے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے۔
دہلی میں اسمبلی انتخابات کےلئے نوٹیفکیشن آج جاری کردیا گیاہے۔
نيوز ان اير کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے ساتھ نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔امیدوار اس مہینے کی 21 تاریخ تک اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کرسکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 22 جنوری کو ہوگی۔ نام واپس لیے جانے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے۔
70 رکنی دہلی اسمبلی کےلئے پولنگ اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی گیارہ فروری کو ہوگی۔
دہلی میں تقریبا ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹر ہیں، جن میں 80 لاکھ 55 ہزار مرد اور 66 لاکھ سے زیادہ خواتین ووٹر ہیں۔
aXA6IDMuMTQzLjkuMTE1IA== ejasoft island