یوروپی کمیشن کی صدر: برطانیہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے وقت انتہائی کم ہے
برسلز: رائٹرز کے مطابق یوروپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیر لاین نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2020 کے اختتام سے پہلے برطانیہ کے ساتھ نئے تعلقات پر معاہدہ کرنے کے لئے وقت بہت ہی کم رہ گیا ہے۔

فریقین کے مابین ممکنہ تجارتی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے وان ڈیر لائن نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ کو 31 جنوری 2020 تک یورپی یونین سے باہر لانے کے وعدے پر عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے، اب ہمارا مقصد کسٹم ڈیوٹی، ڈمپنگ اور حصص کے چارج کو زیرو پر لانا ہے اور یہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں وقت کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی ہمارے پاس مختلف امور پر بات چیت کرنے کے لئے 11 ماہ کا وقت ہے۔ معاملہ صرف تجارت ہی سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہم تعلیم، نقل وحمل، ماہی گیری اور بہت سارے دیگر شعبوں کے بارے میں بھی بات کر رہے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMTYuMTQ2IA==
ejasoft island