كاروبار
ٹرمپ: امریکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پختہ کرنے کے "بہت قریب"
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے دن اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے "بہت قریب" ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے دن اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے "بہت قریب" ہے، یاد رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان عین اس موقع پر آیا ہے جب چین کے مزید درآمدات پر نئے امریکی ٹیکس لگانے کے لئے چند دن باقی ہیں۔
ٹرمپ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ "ہم چین کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں ... وہ بھی اس معاہدے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، اور ہم بھی۔"
ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ امید ہے کہ 15 دسمبر کو نئے ٹیکس نافذ کرنے کے لئے ٹرمپ آج اپنے اعلی تجارتی مشیروں سے ملاقات کریں گے۔
aXA6IDMuMjIuMTAwLjE4MCA=
ejasoft island