"کینو" جلد کے علاوہ بالوں کے لئے بھی انتہائی مفید
ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو میں وافر مقدار میں قدرتی طور پر وٹامن سی پایا جاتا ہے اور اس سے ناصرف انسان کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ جسم کے اندر پروٹین کولیگن کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی اس سے مدد ملتی ہے اور یہ جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی ب
قدرتی طور پر کینو میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے
جيو نيوز كے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو میں وافر مقدار میں قدرتی طور پر وٹامن سی پایا جاتا ہے اور اس سے ناصرف انسان کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے بلکہ جسم کے اندر پروٹین کولیگن کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی اس سے مدد ملتی ہے اور یہ جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی بہت اہم ہے اور اسکے علاوہ کینو میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے سلسلے میں معاون ہوتا ہے۔
ماہرین خوبصورتی کا کہنا ہے کہ اگر موسم سرما میں کینو کا سیرم پورے بالوں میں لگایا جائے تو بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔
کینو کا سیرم تیار کرنے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے؛ ایک پورے کینو کو چھلکے سمیت مکسر میں پیس دیں اور اسکے بعد اسے جڑوں سمیت پورے بالوں میں لگائیں اور پھر کچھ دیر بعد بالوں کو دھولیں۔