ہندوستان کے شہر رام پور میں خزانے کی تلاش
ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش کے شہر رام پور میں خاص باغ محل کے اندر ایک اسٹرانگ روم یعنی مضبوط کمرہ ہے جہاں بہت زیادہ دولت کی موجودگی کی توقع کی جارہی تھی۔
ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش کے شہر رام پور میں خاص باغ محل کے اندر ایک اسٹرانگ روم یعنی مضبوط کمرہ ہے جہاں بہت زیادہ دولت کی موجودگی کی توقع کی جارہی تھی۔
اسے کھولنے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن جب وہ کمرہ کھلا تو وہاں دولت کے نام پر صرف کچھ صندوق، تجوریاں اور دیگر اشیا ملیں۔
بی بی سی کے مطابق ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے نواب کے ورثا کے مابین جائیداد کی تقسیم سے قبل ان کی جائیداد کی جانچ کرنے کے لئے مقرر کردہ ایڈووکیٹ کمشنر سوربھ سکسینا نے ذرائع کو بتایا ہے کہ اس اسٹرانگ روم میں صرف خالی صندوق اور تجوریوں کے علاوہ کچھ دیگر سامان ملے ہیں۔
سوربھ سکسینا نے کہا ہے کہ اسٹرانگ روم دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس میں پہلے چوری ہوچکی ہے، کیونکہ اسٹرانگ روم کی دیوار میں کٹے کا نشان ہے۔ تمام ورثاء اور وکلاء اب تک چھ مرتبہ اسٹرانگ روم کا دورہ کر چکے ہیں۔ اسے سب کی موجودگی میں کھولا گیا ہے۔ اسٹرانگ روم کے بارے میں بہت کچھ کہا جارہا تھا لیکن وہاں کچھ بھی نہیں ملا یہاں تک کہ کوئی دستاویز بھی نہیں ملی ہے۔ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ اسے اطمینان سے خالی کیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS4xNC42MyA= ejasoft island