پروازیں بند ہونے سے سوڈان میں تبلیغی جماعت کے 150 پاکستانی ارکان پھنس گئے
پاکستان سے تبلیغ کے لئے سوڈان جانے والے تبلیغی جماعت کے 150 افراد وہیں پھنس کر رہ گئے ہیں
پاکستان سے تبلیغ کے لئے سوڈان جانے والے تبلیغی جماعت کے 150 افراد وہیں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں پھنسے تبلیغی جماعت کے ارکان کا تعلق کراچی، فیصل آباد، مری اور دیگر علاقوں سے ہے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ 17مارچ کو واپس آنا تھا لیکن پروازیں بند ہونے کی وجہ سے پھنس کررہ گئے ہیں، ہمارے پاس اخراجات کے لئے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں لہذا حکومت ہمیں واپس لانے کے انتظامات کرے۔
دوسری جانب رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں ایک اور فرد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد مرکز میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے، تبلیغی مرکز میں کورونا کے 50 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔
تبلیغی مرکز کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بدستور تعینات ہیں اور کسی کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
تبلیغی مرکز میں تھائی لینڈ کے 64 شہری بھی موجود تھے جنہیں تھائی لینڈ روانہ کر دیا گیا ہے۔
اُدھر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ سے 800 افراد کو کالاشاہ کاکو میں قائم قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔
aXA6IDE4LjIyMS40OS44IA== ejasoft island