جرمن صدر: امریکہ، چین اور روس دنیا کو خطرے میں ڈال دیں گے
رائٹرز کے مطابق جرمن صدر نے امریکہ، چین اور روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، چین اور روس تینوں سپر پاورز کے درمیان آپسی مقابلہ کی وجہ سے دنیا میں باہمی اعتماد اور امن وسلامتی کے فقدان کو فروغ ملے گا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے جمعہ کے روز اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن صدر نے امریکہ، چین اور روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، چین اور روس تینوں سپر پاورز کے درمیان آپسی مقابلہ کی وجہ سے دنیا میں باہمی اعتماد اورامن وسلامتی کے فقدان کو فروغ ملے گا اور اس آپسی مقابلے کی وجہ سے نیوکلیئر اسلحے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر دیئے گئے افتتاحی بیانات میں اسٹین میئر نے امریکی صدر ٹرمپ کا نام لئے بنا "امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے" والے ٹرمپ کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بین الاقوامی امور سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تین بڑی عالمی طاقتوں کی مذمت کی ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4xLjIzMiA= ejasoft island