كاروبار
پاکستان: روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر
انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپیہ کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپیہ کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالرکی قدر 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 22 پیسے کم ہوکر 154.16 روپیہ پر بند ہوئی ہے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154 روپیہ 60 پیسے سے گھٹ کر 154 روپے 40 پیسے پر بند ہوا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMDYuMjMyIA== ejasoft island